Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان کا آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ

پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آبدوز سے کروز میزائل 'بابر تھری' کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند سے کیا گیا جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل بابر تھری 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل زیر سمندر موبائل پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل بابر تھری کئی قسم کے جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نچلی پرواز کرسکتا ہے۔
کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی سٹرٹیجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ مظہر جمیل اور دیگر سینیئر افسران نے میزائل ٹیسٹ کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل زمین اور سمندر میں 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments