Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کا لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ بحری مشق رباط کے اختتام پر کیا گیا ۔ میزائل JF 17تھنڈر ایئر کرافٹ اور پاک بحریہ کے F-22P فریگیٹ پی این ایس سیف سے فائر کیے گئے۔ پی این ایس سیف نے سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والا مزائل C-802 فائر کیا جب کہ JF-17 تھنڈر نے ہوا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا مزائل C-802AK فائر کیا۔ دونو ں پلیٹ فارمز سے فائر کیے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں مزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ بعد ازاں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے مشترکہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا ۔ امیرالبحر نے اس موقع پر پاکستان نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments