Pakistan

6/recent/ticker-posts

سن 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے

سن 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں انتقال کر گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے انہیں جنگی قیدی بنا لیا تھا، سپاہی مقبول حسین 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے اور 2005 میں انہیں رہائی ملی، سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کی نماز جنازہ آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔
 

Post a Comment

0 Comments