Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان نے بھارتی سرحد پر نیا ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر اپنی فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کیلئے نیا ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے، نیا ایئر ڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے جس میں کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں، دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سرحدوں پر زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل اور آئی بی آئی ایس 150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحانہ اقدام کو روکنے کے لیے فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کے لیے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، سرحدوں پر زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل اور آئی بی آئی ایس 150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کر دیے گئے ہیں، میزائلوں اور ریڈار کے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ 4 اور رین بو سی ایچ 5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتا لگایا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments