Pakistan

6/recent/ticker-posts

Int'l journal counts Pakistan's SSG among 10 best special ...


دنیا بھر میں ممالک اپنی افواج میں سپیشل آپریشنز فورسز کو تشکیل دیتی ہیں جن پر وہ فخر بھی کرتی ہیں مگر پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس کے خصوصی دستے کو دنیا کی دس بہترین فورسز میں شامل کرلیا گیا ہے۔
دنیا بھر کی مسلح افواج میں معتبر سمجھے جانے والے جریدے آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے دنیا کی دس بہترین سپیشل آپریشنز فورسزکی فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کا سپیشل سروسز گروپ نویں نمبر پر موجود ہے اور اس معاملے میں وہ اپنے پڑوسی اور روایتی حریف ہندوستان سے بہت آگے ہے جس کا نام بھی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

جریدے نے پاکستان سپیشل سروسز گروپ المعروف ایس ایس جی کو اس کی دس خصوصیات کی بناءپر اس اعزاز کا حقدار قرار دیا ہے۔
ان خصوصیات میں سپیشل آپریشنز، غیرروایتی حربی صلاحیت، فارن انٹرنل ڈیفینس، براہ راست ایکشن، مغویوں کو بازیاب کرانا، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور خصوصی دیکھ بھال سمیت دیگر شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا یہ خاص فوجی دستہ کافی حد تک امریکی فوج کے گرین بیرٹ اور برطانوی فوج کے ایس اے ایس سے مماثلت رکھتا ہے، اور یہ اکثر چین اور برطانیہ جیسے دیگر ممالک میں بھی تربیتی مشنز میں حصہ لیتا رہتا ہے۔
اس فہرست میں دنیا کی سب سے بہترین فورس برٹش ایس اے ایس کو قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی نیوی سیل ٹیم سکس دوسرے، یوایس آرمی ڈیلٹا فورس تیسرے، اسرائیلی شیاٹی 13 چوتھے، جرمن جی ایس جی 9 پانچویں، پولش گروم چھٹے، فرنچ آرمی سپیل فورسز بریگیئڈ ساتویں، آسٹریا ایکو کوبرا 
آٹھویں، پاکستان نویں اور رشین اسپیٹسناز دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Post a Comment

0 Comments