Pakistan

6/recent/ticker-posts

جے ایف 17 تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام

پاک فضائیہ میں جے ایف 17 تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں آگیا۔ ملکی فضاؤں کی پاسبان پاک فضائیہ میں نئے اسکواڈرن کا اضافہ ہو گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن قائم کیا گیا ہے جسے نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے، نئے اسکوارڈ ن کا نعرہ ” خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا” ہے۔


نئے اسکوارڈن کی تعارفی تقریب کوئٹہ کے پی اے ایف بیس سمنگلی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ ائیرچیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اورپاکستان کے دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے جب کہ ہم خطےمیں امن کے خواہاں ہیں۔
 

Post a Comment

0 Comments