Pakistan

6/recent/ticker-posts

امام حرم مکی شیخ صالح بن محمد الطالب کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔ دونوں ممالک امن و استحکام اور مسلم امہ کی بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے وہ امام حرم مکی ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر امام حرم مکی نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور پاکستان علاقے کے اندر امن و استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

امام حرم مکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں۔ امام حرم مکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے ۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشیش کیں ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ امام حرم مکی نے عوام پاکستان کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ۔ سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں.

Post a Comment

0 Comments