آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے۔ دشمن کے پانیوں میں 200 میل اندر گھس کر بھاری ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کارنامہ ہے۔ جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو اپنے ہی پانیوں میں مقید رکھا۔ اسلاف کی ہمت، بہادری اور قربانیوں کی اعلیٰ روایات نے نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جاگزیں کیا، آج کا دن دفاعِ وطن کے لیے قربانیوں اور بے لوث لگن کے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آٓج کے دن ہم پاک بحریہ کے جوانوں اور آفیسرز کی شجاعت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
0 Comments