پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر پیرس ائر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ائر شو فرنچ ائر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جو 17 سے 23 جون تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائر شو کی مشقوں کا آغا ز کر دیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ ترجمان کے مطابق 3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائر شو میں شرکت کیلیے 2 دن پہلے پیرس پہنچا تھا۔ یہ ائرشو فرنچ ائر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نمائش کیلیے پیش کیے جائیں گے۔ خیال رہے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے پہلی بار 2015 کے پیرس ائر شو میں پیش کیا گیا تھا۔
0 Comments