Pakistan

6/recent/ticker-posts

دنیا کی طاقتور ترین افواج میں پاک فوج کا 15 واں نمبر

بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائر پاورز نے دنیا کی بہترین افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاک فوج 15 ویں نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق گلوبل پاورز نے اس فہرست میں 137 ممالک کی افواج کو شامل کیا ہے اور ان افواج کی طاقت کا تخمینہ فہرست میں شامل ہر ملک کے ہتھیاروں، افرادی قوت، جیوگرافی اوررسد کی صلاحیت، اس ملک کے قدرتی وسائل اور مقامی انڈسٹریوں کے اعداو شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ تاہم ان ممالک میں جوہری ہتھیاروں کو شامل نہیں کیا گیا۔

نیٹو ممالک کو فہرست میں شامل کرتے ہوئے تھوڑا سا بونس دیا گیا ہے کیونکہ یہ ممالک اپنے جنگی وسائل کو شیئر کرتے ہیں، لیکن عمومی طورپر فہرست میں شامل ممالک کی موجودہ سیاسی اور ملٹری قیادت کو ایک فیکٹر کے طور پر شامل نہیں کیا گیا۔ ٹاپ پاور انڈیکس کا اسکور 0.0000 رکھا گیا ہے جو ناقابل حصول ہے۔ تاہم گلوبل فائر پاورز کے مطابق جو ملک ان نمبرز کے قریب ہو گا اس کی فوج اتنی ہی طاقتور ہو گی۔ اس معیار کے مطابق 25 ممالک کی افواج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments