Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان کی شدت پسندی سے نمٹنے کی کوششیں، افغانستان کی سرحد پر باڑ کی تنصیب

پاکستانی فوج نے شدت پسندی اور غیر قانونی نقل و حرکت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے متصل اپنی سرحد پر باڑ نصب کرنا شروع کی ہے۔ یہ منظر شمالی وزیرستان کے مقام انگور اڈا کا ہے جہاں افغان سرحد پر باڑ لگائی جا چکی ہے۔

26 مارچ کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ یہ پاکستانی سپاہی سرحدی نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور ہے۔ یہ باڑ افغان صوبے پکتیکا کو پاکستانی علاقے جنوبی وزیرستان سے الگ کرتی ہے۔

 جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ افغان سرحد پر معمول کی فضائی نگرانی کے علاوہ سرحد پر اضافی تکنیکی نگرانی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

سرحد پر باڑ لگانا اربوں روپے کا ایک منصوبہ ہے جس کے تحت سرحد پر نگرانی کے لیے سینکڑوں چھوٹے چھوٹے قلعے تعمیر کیے جائیں گے۔





Post a Comment

0 Comments