Pakistan

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب میں دفاعی نمائش، پاکستانی رائفل کے چرچے

سعودی عرب میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے اپنی ڈیزائن کردہ نئی رائفل BW-20 کو لانچ کیا ہے، جسے دنیا بھر کے اسلحہ ساز نمائندوں نے سراہا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں چھ سے نو مارچ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 40 سے زائد ممالک کی 600 اسلحہ ساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ان میں پاکستان سے گوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سمیت 13 کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے۔ نمائش کے مختلف پویلینز میں فضا، زمین، سمندر اور دفاعی نظام سے متعلق مختلف ٹیکنالوجیز اور آلات کی نمائش ہو رہی ہے۔ نمائش میں پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے سٹالز خصوصی توجہ کا مرکز ہیں، جہاں مشرق وسطیٰ، یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کے بنائے گئے دفاعی سازو سامان کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے مینیجر سلمان علی خان نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’جی تھری رائفل کے مقابلے میں BW 20 زیادہ اہم ہے۔ اس کی لاگت بھی کم ہے اور انہیں دنیا بھر میں فروخت بھی کیا جاسکتا ہے۔‘ دوسری جانب گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن کے سی ای او اسد کمال کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کی جانب سے اس عالمی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے، جہاں پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کو فروغ ملے گا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا: ’سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ ایک بڑی مارکیٹ ہے، جس میں پاکستانی کمپنیاں پہلے سے ہی معروف ہیں، تاہم اس میں مزید استحکام آئے گا اور دنیا کے دیگر ممالک سے بھی ہمارے رابطے مزید بڑھیں گے۔‘

بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو


 



 

Post a Comment

0 Comments